مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:مختلف واقعات میں سابق سرپنچ سمیت دوافرادہلاک، دوسیاح زخمی

Ex-sarpanch killedسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سابق سرپنچ کو گولیاں مارکر قتل کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سابق سرپنچ اعجاز شیخ کو نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے ہرپورہ میں قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے کومحاصرے میں لے کر حملہ آوروںکی تلاش شروع کردی۔
ادھرضلع گاندربل کے علاقے پرپورہ کچن میں ایک دکاندار کوجس کی شناخت32سالہ فیاض احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے، چاقو سے حملہ کرکے قتل کر دیا گیا۔
دریں اثناء ضلع اسلام آباد کے علاقے ینار میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو سیاح زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا تعلق بھارتی شہر جے پور سے ہے۔ ان کی شناخت تبریز اور فرح کے ناموں سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button