مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں میں لوگوں کا پولیس ٹیم پر حملہ ،ایک پولیس اہلکار زخمی

troops house raidسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مسلسل چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں سے تنگ آکر لوگوں نے ضلع شوپیاں میں ایک چھاپے کے دوران بھارتی پولیس کی ٹیم پر حملہ کیا جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس ٹیم پر حملہ ضلع میں ایک مجرم کے خلاف عدالتی وارنٹ پر عملدرآمد کے دوران کیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کی ایک ٹیم عدالتی وارنٹ پر عملدرآمد کے لیے ضلع کے علاقے کھرم پورہ میں منظور احمد کے گھر گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقے کے لوگوں نے جمع ہو کر پولیس ٹیم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کی شناخت اعجاز احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ اسے ابتدائی طور پر شوپیاں کے ضلع اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں مزید علاج کے لیے سرینگر کے صورہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس سلسلے میں امام صاحب پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button