کشمیری تارکین وطن

آصف جرال کی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد

WhatsApp Image 2024-06-07 at 5.23.33 PM

پیرس : جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال نے غلام محمد صفی کو کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کا نیا کنوینر اور پرویز احمد شاہ ایڈوکیٹ کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آصف جرال نے پیرس میں ایک بیان میں کہا کہ ہم غلام محمد صفی کے کل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا سربراہ منتخب ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں جوشہید سید علی گیلانی اور شہید محمد اشرف صحرائی کے مضبوط اور باصلاحیت جانشین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے حق خود ارادیت کا ہمارا مطالبہ غیر مترلزل ہے اور ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہماری زمین پر انصاف اور امن قائم نہیں ہوجاتا۔مرزا آصف جرال نے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد میں مصروف رہنمائوں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کاحق خود ارادیت دلاکر انصاف فراہم کرے ۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے مسلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button