بھارت

مغربی بنگال :ہندوتوا غنڈوں کا کم عمر مسلمان لڑکے پر بہیمانہ تشدد

beaten_dilt

کولکتہ : بھارتی ریاست ریاست مغربی بنگال میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک کم عمر مسلم لڑکے کو کھمبے سے باندھنے کے بعد بانس کی لاٹھیوں سے اسے بے رحمی سے مارا پیٹا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 19سالہ طوفان سیکھ کو ریاست کے ضلع بیر بھوم میں عید الاضحی کے موقع پر ایک مندر کے قریب گوشت پھینکنے کے جھوٹے الزام میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
طوفان سیکھ عید والے روز اپنے ایک رشتہ دار کے گھر قربانی کا گوشت دینے جا رہا تھا کہ بیگ سے گوشت کاایک پیکٹ مندر کے قریب سڑک پر گر گیا ۔ وہ جب پیکٹ اٹھانے کیلئے رکا تو قریب موجود ہندو توا غنڈوں نے اسے گھیر لیا اور اس پر جان بوجھ کر گوشت پھینکنے کا الزام لگایا۔ ہنڈو غنڈوں نے طوفان کو مارنے پیٹنے کے علاوہ اسکی موٹر سائیکل بھی تباہ کر دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button