مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے سینئر کشمیری قانون دان میاں قیوم کو سرینگر سے گرفتار کر لیا

mian-qayoom- high court bar srinagar presسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے معروف کشمیری قانون دان اور کشمیر بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں عبدالقیوم کو سرینگر سے گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم کو بھارتی پولیس نے آج سرینگر میں ان کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا ۔بھارتی پولیس نے انہیں 2020میں ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کے الزام پر ایک جھوٹے کیس میں گرفتار کیا ہے۔ ایڈوکیٹ بابر قادری کو ستمبر 2020میں سرینگر میں ان کے گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کرقتل کر دیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button