بھارت : سب انسپکٹر سمیت دو ”بی ایس ایف “اہلکار ہلاک
نئی دہلی : بھارت میں دو مختلف واقعات میں پیرا ملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایس) کے ایک افسر سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی بی ایس ایف کا ایک سب انسپکٹر اس وقت ہلاک ہو گیا جب ریاست میگھالیہ کے مغربی گارو ہلز کے علاقے ڈالو میں ڈیوٹی کے دوران اس پر جنگلی ہاتھیوں کے ایک ریوڑ نے اس پر حملہ کیا۔
ہلاک ہونے والا سب انسپکٹر راجبیر سنگھ بی ایس ایف کی 100 ویں بٹالین سے وابستہ تھا ۔
وہ صبح سویرے چندابوئی میں کمپنی کے کیمپ سے نکلنے کے بعد سڑک کنارے نگرانی کے لیے آگے بڑھ رہا تھا کہ ہاتھیوں کے ایک غول نے اس پر حملہ کیا اور اسے روند ڈالا ۔ وہ ریاست ہریانہ کا رہائشی تھا۔
بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اور اہلکار59سالہ ڈی سیموئیل علالت کے باعث دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ وہ ریاست کیرالہ کا رہائشی تھا اور راجستھان میں تعینات تھا۔