بھارت

بھارت: بی جے پی رہنما نے دو لاکھ مسلمانوں کو ذبح کرنے کی دھمکی دیدی

نئی دہلی:بھارت میں ہندو توا حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے 2لاکھ مسلمانوں کو ذبح کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کرنیل سنگھ نامی فرقہ پرست رہنما کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اے دو لاکھ مسلمانوں کو ذبح کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس نے یہ دھمکی نئی دلی کے علاقے سنگم وہار میں پولیس افسران کے سامنے دی۔ ویڈیو میں اسے یہ کہتے ہوئے اچھی طرح سنا جاسکتا ہے ”آپ(پولیس) کے پاس 48گھنٹے ہیں آپ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں کر لیں، ورنہ ہم یہاں دو لاکھ مسلمانون کو کاٹ ڈالیں گے۔ یہ ویڈیو گزشتہ چند روز سے وائرل ہے ، علاقے کے مسلمانوںمیں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوںنے سنگھ کیخلاف شکایت درج کرائی ہے جس میں اسکی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
حالات کی سنگینی کے باوجود پولیس نے ابھی تک سنگھ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button