بھارت

کسانوں کا احتجاج فوری طور پر ختم نہیں ہوگا، بھارتیہ کسان یونین

نئی دلی20 نومبر (کے ایم ایس)بھارتیہ کسان یونین نے کہا ہے کہ کسانوں کا احتجاج فوری طور پر ختم نہیں ہو گا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے ایک ٹویٹ میںلکھا کہ کسان اس دن کا انتظار کریں گے جب پارلیمنٹ میں زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے دیگر مسائل پر بھی بات کرے۔ انہوں نے لکھا کہ کسانوں کی تحریک اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک مرکزی حکومت متنازعہ قوانین کوپارلیمنٹ میں واپس نہیں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے خلاف درج مقدمات واپس لینے ، تحریک کے دوران جانیں گنوانے والے کسانوں کے اہلخانہ کو نوکری اور مناسب معاوضہ جیسے مسائل بھی ہیں جن پر متحدہ کسان مورچہ کی حکومت کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ان تمام مسائل کو حل کیے بغیر احتجاج ختم کرنے اور کسانوں کے گھروں کو واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button