مودی حکومت کی نااہلی کے باعث بھارتی طلبا کا مستقبل دائو پرلگ گیا
تعلیمی میدان میں نیا ڈیجیٹل مارکنگ نظام بری طرح ناکام
نئی دلی:
مودی حکومت کی تعلیمی بدانتظامی نے بھارت کے امتحانی نظام اور بدترین ادارہ جاتی کوبے نقاب کر دیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق معروف عالمی جریدہ دی گارڈین کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارتی طلبا نے نئے ڈیجیٹل مارکنگ نظام کے تحت بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں بے ضابطگیوں کی شکایات کے انبار لگا دیے ہیں۔بھارت میں مارکنگ غلطیوں کی شکایات ہونے پر چار لاکھ سے زائد طلبہ نے 11 لاکھ جوابی کاپیوں کی نقول طلب کر لیں۔ متعدد طلبا نے اسکین شدہ جوابی کاپیاں نامکمل ہونے یا ان کے صفحات غائب ہونے کی شکایات کیں۔طلبا کی جانب سے غلط مارکنگ، دھندلے اسکین اور دوسرے طلبہ کی جوابی کاپیاں موصول ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ متاثرہ طالبہ کی والدہ نے حکومتی غفلت کو ہزاروں طلبہ کے کیریئر، ذہنی صحت اور مستقبل سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا۔عالمی ماہرین کے مطابق مودی کے زیر اقتدار بھارت میں پیپر لیکس اور مارکنگ اسکینڈلز نے بھارتی طلبا کو جعلی ڈگریاں لینے پر مجبور کر دیا ہے ۔ بھارت میں تعلیمی شفافیت کے فقدان نے جعلی ڈگریوں کے بڑھتے رجحان پر عالمی خدشات مزید بڑھا دیے ہیں۔




.jpeg)
