بھارت

بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں پانچ افراد کو ہلاک کر دیا

images (9)رائے پور:  بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجیوں نے ایک پرتشدد کارروائی کے دوران پانچ افراد کو ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع نارائن پور میں پیش آیا جہاں بھارتی پولیس کے مطابق ایک جنگلاتی علاقے میں بھارتی فورسز اورمائونواز باغیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندراج پی نے بتایاکہ بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس، انڈو تبتین بارڈر پولیس،ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈاور اسپیشل ٹاسک فورس سمیت مختلف فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نکسل مخالف آپریشن کر رہی تھی جب جھڑپ شروع ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ فورسز نے آپریشن کے دوران پانچ مائونوازوں کو ہلاک کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button