بھارت

بھارت: ہندوتوا غنڈوں کا مسلمان ڈاکٹر ، خاتون پر وحشیانہ تشدد

 

beaten_diltنئی دہلی :بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو تو اغنڈوں نے ایک مسلمان ڈاکٹر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 25سالہ ڈاکٹر استخار پر ریاست کے شہر مراد آباد میں ایک پٹرول سٹیشن پر تشدد کیا گیا۔ ڈاکٹر کو محض مسلما ن ہونے کی بناپر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک مقامی صحافی ذاکر علی تیاگی نے کہا ہے کہ پولیس نے حملہ آوروں کیخلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے اور وہ واقعے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
دریں اثنا، مغربی بنگال کے ضلع کوچ بہار میں بھی ایک مسلمان خاتون کو وحشیانہ طریقے سے مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے اور علاقے کے مسلمانوںمیں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button