بھارت

منی پور: بھارتی سی آر پی ایف اہلکار نے دو ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی

امپھال: بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک حوالدار نے شورش زدہ ریاست منی پور میں ایک فوجی کیمپ میں اپنے 2 ساتھی اہلکاروں کو ہلاک اور 8کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کر لی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع امپھال کے علاقے لامفیل میں واقع سی آر پی ایف کیمپ میں پیش آیا۔ بھارتی حکام کے مطابق سی آرپی ایف کی120ویں بٹالین کے حوالدار سنجے کمار فائرنگ کر کے ایک کانسٹیبل اور ایک سب انسپکٹر کو ہلاک اور 8کو زخمی کر دیا۔ بعدازاں سنجے کمار نے خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی ۔ حکام نے مزیدبتایا کہ زخمی اہلکاروں کوامپھال کے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button