مقبوضہ جموں و کشمیر

ضلع کپواڑہ میں ایک بچی ڈوب کر جاں بحق

minor Gril

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں ایک بچی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کپواڑہ کے علاقے نوگام ہندواڑہ کے رہائشی شفیق خان کی کمسن بیٹی دریائے ماور میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ہے۔مقامی لوگوں نے بچی کی لاش کو دریا سے نکال لیا ہے جبکہ پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
ادھر ضلع بڈگام کے علاقے ریشی پورہ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔مقامی لوگوں نے ریشی پورہ کے ہیبڈن پل کے قریب ایک شخص کی لاش کو دیکھا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیاہے اور مذکورہ شخص کی شناخت کی جارہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button