مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : دریائے جہلم سے ایک کشمیری لڑکے کی لاش برآمد
سرینگر:
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے علاقے حبہ کدل کے قریب دریائے جہلم سے ایک کشمیری لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 30جون کو لاپتہ ہونے والے کشمیری لڑکے نعمان گوہر کی لاش 8دن بعدپیر کودریائے جہلم سے برآمدہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چٹابل ویر کے قریب دریائے جہلم سے لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔لڑکے کی لاش کواسکے لواحقین کے حوالے کردیاگیا ہے۔