مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : کٹھوعہ میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے 4اہلکار ہلاک ،6زخمی

4 indian army men killedسرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک حملے میں کم سے کم 4بھارتی فوجی ہلاک اور6 زخمی ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے بلاور میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پہاڑی سے بھارتی فوج کی گاڑی پر گولیوں اور دستی بموں سے حملہ کیا ۔ حملے میں 4بھارتی فوجی ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔حملے کے بعد بھارتی فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی شروع کی ہے جبکہ مزید نفری کو بھی طلب کرلیاگیا ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button