خصوصی دن

بھارت بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود پاکستان کیساتھ کشمیریوں کی محبت ختم نہیں کرسکا

بھارتی قبضے سے آزادی ، الحاق پاکستان کیلئے اب تک چار لاکھ سے زائد کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کیں، رپورٹ

WhatsApp Image 2024-07-19 at 10.22.22 AM (1)سرینگر:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 77 برس کے دوران ساڑے چار لاکھ کے لگ بھگ کشمیریوں نے ”بھارتی قبضے سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق“ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ بھارت اپنی بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود پاکستان کیساتھ کشمیریوں کی محبت اور والہانہ لگاﺅ کو ختم نہیں کر سکا ۔
کشمیر میڈیاسروس کی طرف سے آج ”یوم الحاق پاکستان “ کے موقع پر جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں جنوری 1989 سے اب تک 96ہزار3سو29 کشمیری شہید کیے جن میں سے 7ہزار3سو44کو جعلی مقابلوں اور زیر حراست شہید کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے کے دوران کم از کم 8ہزار کشمیریوں کو گرفتاری کے بعد دوران حراست میں لاپتہ کیا، 11ہزار2سو64خواتین کی بے حرمتی کی جبکہ 1لاکھ 10ہزار5سو 18گھر، دکانیں اور دیگر عمارتیں تباہ کیں ۔کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ڈاکٹر حمید فیاض، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، سید شاہد یوسف۔ سید شکیل یوسف، مظفر احمد ڈار، غلام محمد بٹ، مولوی بشیر احمد، بلال صدیقی، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، محمد رفیق گنائی، عبدالاحد پرہ، امیر حمزہ، فیاض حسین جعفری، حیات احمد بٹ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، محمد قاسم فکتو، عمر عادل ڈار، فردوس احمد شاہ، محمد یاسین بٹ، سلیم ننہ جی، نور محمد فیاض، ظہور احمد بٹ، سرجان برکاتی، وحید احمد گوجری، محمود ٹوپی واالا، فیروز عادل زرگر، داو¿د زرگر، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز ، صحافی عرفان معراج، سجاد احمد ڈار اور ماجد حیدری سمیت 5 ہزار سے زائد کشمیری اس وقت مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارت کی جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت خم کرنے کے بعد نہتے کشمیریوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور اس نے کشمیری مسلمانوں کے تمام سیاسی، معاشی ، معاشرتی حتی ٰ کہ دینی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں۔تاہم بھارتی کے تمام تر جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کے مطالبے سے دستبردار ہونے کیلئے ہرگز تیار نہیں۔images (1)
رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیریوں کی پاکستان کے عقیدت و محبت انمٹ و لازوال ہے ، وہ پاکستان کو اپنا ایک بڑا وکیل و حامی سمجھتے ہیں اور حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اسکی بھر پور سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر اسکے انتہائی مشکور ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کشمیری آج 77 واں” یوم الحاق“ پاکستان اس عزم کی تجدید کیساتھ منا رہے ہیںکہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے خواب کی تکمیل تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button