مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں، ادھم پور کے جنگل سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

body

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک 22 سالہ لاپتہ نوجوان مردہ پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت لیاقت علی (22) کے نام سے ہوئی ہے جسے بظاہر ضلع کے چنانی پولیس اسٹیشن کی حدود میں مندوبن جنگل میں قتل کیا گیا تھا۔
لیاقت علی 17 جولائی سے لاپتہ تھا جب وہ گھر سے بالائی علاقوں کی طرف نکلا تھا ۔ گزشتہ روز لیاقت علی کے گلے میں زخموں کے نشانات کے ساتھ لاش جنگل کے علاقے سے برآمد ہوئی تھی۔مقتول کی گردن پر نشانات ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے قتل کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔
دریں اثنا، ضلع کے کیرن گلہ پٹن گڑھ لٹی علاقے میں ایک بینک گارڈ راکیش سنگھ (40) نے پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button