مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کاکپواڑہ قتل عام کے شہدا ء کو خراج عقیدت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کپواڑہ قتل عام کے شہداء کو ان کے 31ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے پرکپواڑہ کے عوام کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے1994میں آج ہی کے دن 27بے گناہ کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ قتل عام کی ذمہ دار بھارتی فورسز کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ شہدا ء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے عزم ظاہرکیا کہ حق خودارادیت کے لیے پرامن جدوجہد ہر قیمت پر جاری رہے گی۔لوگوںنے کپواڑہ میں مزار شہداء پر جاکر قتل عام کے شہداء اور دیگر کشمیری شہدا ء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
دریں اثنائ31سال گزرنے کے باوجود متاثرہ خاندان آج بھی انصاف سے محروم ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ قتل عام سے ایک دن پہلے بھارتی فوج کے ایک افسر نے مقامی دکانداروں کو خبردارکیاتھا کہ وہ ہڑتال کرنے سے باز رہیں اور مقامی فوجی کیمپ میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کریں۔ جب دکانداروں نے انکار کر دیا تو اگلے دن بھارتی فوجی ٹرکوں میں آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 27افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button