مقبوضہ جموں و کشمیر
بی جے پی حکومت کے بجٹ میں مقبوضہ جموں کشمیر کیلئے کچھ نہیں ہے، عمر عبداللہ
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بی جے پی کی بھارتی حکومت کے تازہ بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ”اتحادی بچاو¿ بجٹ “قرار دیا ہے ۔ انہوںںے کہا کہ بجٹ میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی تمام اہم ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بجٹ میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے سنگین مسائل کو قطی طور پر نظر انداز کیا گیا اور اس میں مقبوضہ علاقے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اس وقت سنگین مسائل درپیش ہیں جس میں بیروزگاری کی بلند ترین شرح بھی شامل ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ پانی اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات کو بھی حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوںکہا کہ کشمیر ی عوام اس وقت پانی اور بجلی کے لیے ترس رہے ہیں۔