خراج عقیدت

حریت رہنماﺅں ، تنظیموں کا شیخ عبدالعزیز شہید کو خراج عقیدت

اتوار کو دعائیہ مجالس کے انعقاد کی اپیل

WhatsApp Image 2024-08-09 at 10.55.23 AM

سری نگر :کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں اور تنظیموں نے معروف حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کو شہادت کی 16ویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے مشن کی تکمیل تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے شیخ عبدالعزیز کو 11اگست 2008کو ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں اس وقت شہید کرد یا تھا جب وہ جموں کے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف کنٹرول لائن کی طرف ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔

WhatsApp Image 2024-08-09 at 10.55.25 AM
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، محمد یوسف نقاش، جاوید احمد میر، عبدالصمد انقلابی، سلیم زرگر، مولانا مصعب ندوی، محمد اقبال میر، یاسمین راجہ غلام نبی ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں و کشمیر مسلم لیگ، جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ ، ر جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ اورکشمیر سٹوڈنٹس یوتھ فورم نے سرینگر میں جاری بیانات کہا کہ شیخ عبدالعزیز نے ایک مقدس کاز کیلئے اپنی جاں قربان کی ، ان کی عظیم قربانی کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز ساری زندگی جموںوکشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف آواز بلند کرتے رہے ، انہوںنے جیلوں اور عقوبت خانوں کی سختیاں برداشت کیں لیکن اپنے نظریے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز اور دیگر شہداءکی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم انکے مشن کی تکمیل تک جدوجہد استقامت اور صبر کے ساتھ جاری رکھیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے شیخ عبدالعزیز کی برسی پر اتوار کوخصوصی دعائیہ مجالس کے انعقاد کی اپیل کی۔
WhatsApp Image 2024-08-09 at 10.55.24 AM (1)دریں اثنا شیخ عبدالعزیز کی برسی کے سلسلے میں سرینگراور دیگر علاقوں میں پوسٹر بھی چسپاںکیے گئے ہیں ۔ پوسٹر وں میں لکھا ہے ”شیخ عزیز نے جابر قوتوں کے آگے ہتھیار ڈالنے کے بجائے شہادت کو ترجیع دی اور مزاحمت کا ایک استعارہ بن گئے، کشمیری اپنے شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، بھارت قتل وغارت، بلاجواز گرفتاریوں اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبانہیں سکتا
WhatsApp Image 2024-08-09 at 10.55.24 AM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button