بھارت

اتر پردیش: سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک ، 25زخمی

Accident

لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش کے بلند شہر میں آج ایک سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 25زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حادثہ بلند شہر کے سلیم پور تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ مسافروں سے بھری بس اور پرائیویٹ گاڑی کے درمیان شدیدتصادم ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ غازی آباد کی ایک کمپنی میں کام کرنے والے لوگ رکھشا بندھن کے تہوار پر گھر جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔
اس حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ المناک حادثے کے بعد مشتعل افراد نے سڑک بلاک کر دی جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد ورفت کافی دیر تک متاثر رہی۔کمپنی کے تقریباً 20۔22 مسافر ایک پک اپ گاڑی میں گھروں کو جا رہے تھے کہ ایک تیز رفتارمسافر بس ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرتے وقت پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئی۔ پک اپ بے قابو ہو کر کھیت میںجاگری ۔حادثے میں10 مسافرہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button