بھارت
اتراکھنڈ: اونچی ذات کے ہندوﺅں نے دلت نوجوان کو مند ر میں داخل ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا
دہرا دون14جنوری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے ضلع اتر کاشی میں اونچی ذات کے ہندوﺅں نے ایک دلت لڑکے پر اس وقت لاٹھیوں سے حملہ کیا جب وہ پوجا کیلئے ایک مندر میں داخل ہوا تھا۔
یہ واقعہ اتر کاشی کے گاﺅں سالرا میں9جنوری کو پیش آیا ہے ۔22سالہ دلت لڑکے آیوش کو رات بھر مندر میں مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ کی طرف سے پولیس میںدرج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ اونچی ذات کے ہندوﺅں نے اسے مندر میں رسیوں سے باندھ دیا اورآگ جلانے والی لکڑیوں سے پیٹے رہے ۔آیوش نے شکایت میں کہا کہ اسے اس لیے تشدد کانشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ دلت ہونے کے باوجود مندر میں داخل ہوا تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس نے آیوش کی شکایت پر گاﺅں کے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔