مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
سرینگر 26نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی شروع کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع میں بیروہ کے علاقے Khondoraکا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کی کارروائی کی اور لوگوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔