مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں آتشزدگی کے واقعے میں پانچ مکانات جل کر خاکستر
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کے علاقے چوٹہ بازار میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم پانچ رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ صبح ساڑھے چاربجے کے قریب نمودار ہوئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔مقامی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیاہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔