مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سڑک کے حادثے میں ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں اتوار کو ضلع اسلام آباد کے علاقے مٹن میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حادثہ مٹن کے علاقے اقبال آباد میں پیش آیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایک گاڑی نے دو غیر مقامی مزدوروں کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے ایک نے ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ دوسرے کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسلام آباد منتقل کیاگیا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت بھارتی ریاست جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے بھونیشور بھولیاں کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت جھارکھنڈ کے ہی محمد سید انصاری کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button