مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی سڑک حادثے میں ہلاک

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کپوارہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا،یہ گزشتہ چند دنوں میں علاقے میں بھارتی فوج کی گاڑیوںکو پیش آنے والے حادثات کا تازہ ترین واقعہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئرنگ یونٹ سے تعلق رکھنے والا جے سی بی آپریٹر سدھارتھ چِب اس وقت موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جب وہ نوگام سیکٹر کے علاقے کاہنیوالی بیہک میں جے سی بی کو چلاتے ہوئے اس پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا۔جے سی بی الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اوربعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بڑھتی ہوئی جھڑپوں کے دوران اس واقعے سے بھارتی فوجیوں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button