بھارت

چھتیس گڑھ: فورسز نے 36افراد ہلاک کردیے

رائے پور:شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز نے ایک آپریشن کے دوران کم از کم 36 افراد ہلاک کر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریزرو گارڑز اور سپیشل ٹاسک فورس اہلکاروں نے ریاست کے علاقے نارائن پور دنتے وواڑہ سرحد کے قریب آپریشن کے دوران 36افراد ہلاک کیے ۔
فورسز نے دعوی کیاہے کہ ہلاک ہونے والے یہ لوگ ماﺅ نواز علیحدہ پسند تھے ۔ پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ انکاﺅنٹر کے مقام سے کئی کلاشنکوف رائفلیں اور دوسرا سلحہ بھی ضبط کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ علاقے میں فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button