خودکشیاں

پونچھ میں بھارتی فوجی نے خود کوگولی مارکر خودکشی کرلی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقے بہروٹ بالاکوٹ میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خودکشی کرنے والے فوجی اہلکار کی شناخت بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے کافرہ الموڑہ کے رہائشی منیش بشت کے طور پر ہوئی ہے۔ قابض حکام نے بتایا کہ منیش نے اپنے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button