مقبوضہ جموں و کشمیر

وادی لولاب میں آتشزدگی کے واقعے میں کئی دکانیں جل کر خاکستر

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کپواڑہ میں وادی لولاب کے علاقے خمریال میں پیر کی شام خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے کئی دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ لولاب کے علاقے خمریال کے مین بازار میں پیش آیا جس سے کئی دکانوں کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ لگایاجارہاہے۔مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور پولیس کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button