مقبوضہ جموں و کشمیر

مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کے لئے بند

سرینگر04ستمبر(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے کو ضلع رامبن میں مٹی کے تودے اورپتھر گرنے کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک عہدیدارنے صحافیوں کو بتایا کہ ہائی وے کیفے ٹیریا، مہد اور رامبن میں مٹی کے تودے گرنے سے بند ہوگئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے لوگوں اور مشینری کو کام میں لگا دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پارول بھاردواج نے کہا کہ آج صبح علاقے میں ہونے والی بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے اورپتھر گرنے کے واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے ہائی وے بند ہوگئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button