مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام سڑک حادثے میں دو بچے جاں بحق

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کولگام میں ایک المناک سڑک حادثے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے ڈی ایچ پورہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک ڈمپر گاڑی نے دو بچوں کو ٹکر ماری۔متاثرین کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈی ایچ پورہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 13سالہ منتہا اعجاز اور 3سالہ امان کے نام سے ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں ملوث ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button