بھارت

5 کروڑ روپے دو، ورنہ بابا صدیقی سے بری موت کیلئے تیار رہو، سلمان خان کو قتل کی تازہ دھمکی

ممبئی:بھارت میں نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما اور بولی وڈ میں اثرورسوخ رکھنے والی شخصیت بابا صدیقی کے قتل کے بعد معروف اداکارسلمان خان کو بھی قتل کی نئی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ سلمان خان سے 5 کروڑ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے دوسری صورت میں انہیں قتل کی دھمکی دے دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی اخبار “ٹائمز آف انڈیا“ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ سلمان خان کو بشنوئی گینگ گروپ کی جانب سے قتل کی نئی دھمکی دی گئی ہے، جس میں ان سے پانچ کروڑ روپے کے بھاری بھتے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ بشنوئی گینگ نے ممبئی ٹریفک پولیس کے آفیشل وٹس ایپ نمبر پر سلمان خان کے نام دھمکی کا میسیج بھیجا۔گینگ نے میسیج میں دھمکی دی کہ اگر سلمان خان کو زندگی پیاری ہے تو وہ 5 کروڑ روپے بھتہ دیں، دوسری صورت میں وہ اپنے قریبی دوست بابا صدیقی سے بھی بری موت کے لیے تیار رہیں۔گینگ کی جانب سے بھیجے گئے میسیج میں واضح کیا ہے کہ دھمکی کو ہلکا نہ لیا جائے،اگر ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو سلمان خان کا بھی وہی حشر کیا جائے گا جو بابا صدیقی کا کیا گیا۔
اخبارنے لکھا کہ پولیس اور دیگر تفتیشی اداروں نے دھمکی کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ سلمان خان کی سیکیورٹی پہلے ہی سخت کردی گئی ہے۔
بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو ممبئی میں بشنوئی گینگ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، پولیس نے ان پر فائرنگ کرنے والے چند ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جنہوں نے انہیںقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔بشنوئی گینگ کئی سال سے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دیتا آرہا ہے، مذکورہ گینگ دیگر متعدد اعلیٰ شخصیات کے قتل اور انہیں دھمکانے میں بھی ملوث ہے۔
بشنوئی گینگ کے سرغنہ لارنس جیل میں قید ہیں تاہم اس باوجود ان کے گینگ کی جانب سے سلمان خان سمیت دیگر مسلمان بھارتی اداکاروں سمیت سیاست دانوں کو وقتا فوقتا دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button