کراچی: حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے وفد کی ایم کیو ایم رہنماﺅں سے ملاقات
وفد نے فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے دفتر کا دورہ بھی کیا
کراچی: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے وفد نے پاکستان ہاوس کراچی میں ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی ہے ۔ کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد نے ایم کیو ایم رہنماﺅں انیس قائمخانی، شمشاد صدیقی، شبیر قائمخانی، ارشاد ظفیر، عادل عسکری سے ملاقات میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایم کیو ایم رہنماﺅں نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی تحریک کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ حق پر مبنی اس جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انیس قائمخانی نے کہا ھے کہ کشمیر نہ صرف کشمیریوں کا بلکہ ہر پاکستانی کا مسئلہ ھے اور پاکستان اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خود ارادیت نہ دیا جائے۔ ایم کیو ایم قیادت نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کی ریلی میں قیادت اور کارکنان سمیت شرکت کی بھی یقین دہانی کرائی۔ حریت وفد میں غلام محمد صفی کے علاوہ جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد،سید اعجاز احمد، شیخ عبدالماجد اور عبد الحمید لون شامل تھے۔
دریں اثنا ءغلام محمد صفی کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے 5 رکنی وفد نے فلسطین فاو¿نڈیشن پاکستان کے دفتر کراچی کا دورہ بھی کیا۔فلسطین فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر صابر ابو مریم نے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔ اس ملاقات میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات موجود تھیں جن میں جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ محمد صادق جعفری، علامہ حیات عباس، مرکزی رہنما مجلس وحدت المسلمین علامہ مبشر حسین، علامہ باقر رضا ذیدی، ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سید عقیل انجم قادری، قاضی احمد نورانی (صوبائی جنرل سیکریٹری جمعیت علماءاسلام)، راو¿ عبدالرحمٰن (صدر یوتھ ونگ جمعیت علماءاسلام کراچی)، مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی کے صدر علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، میجر (ر) قمر عباس، بشیر سدوزئی (صدر کراچی آرٹس کونسل ناظم آباد)،سول سوسائٹی اور خواتین کے نمائندگان کی بڑی تعداد شامل تھے۔اس موقع پر موجود مقررین نے خطاب میں فلسطین اور کشمیر کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں جاری جدوجہد کو ہندو اور صہیونی طاقتیں ایک جیسی ظالمانہ حکمت عملیوں کے تحت دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور عالمی برادری کو کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادی کو چاہیے کہ وہ انہیں حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔ فلسطین فاو¿نڈیشن اور علماءو مشائخ نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر کراچی آرٹس کونسل پر منعقد ہونے والی ریلی میں اپنے کارکنان سمیت بھرپور شرکت کا یقین دلایا۔