بھارت
چھتیس گڑھ: سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کر لی
بیجاپور :بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل نے ریاست کے ضلع بیجاپور کے علاقے فورس کے ہیڈ کوراٹر اپنے سروس رائفل اے کے 47 رائفل سے خود کو گولی مار کرخودکشی کی ۔پولیس کے مطابق گولیوں کی آوازیں سن کر ہیڈ کانسٹیبل پون کمار کے ساتھی جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہ خون میں لت پت تھااسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ادھر بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ریاست اوڈیشہ کے ضلع کندھمال کے بالی گوڈا پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع بڈنائی ریزرو فاریسٹ کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو مائو نواز باغی قراردیکر ہلاک کر دیا ہے۔