بھارت

بھارتی جاسوسوں کا نیٹ ورک امریکہ اور کینیڈا میں فعال ہے، گروپتونت پنوں

واشنگٹن:
بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی ناکام سازش کا نشانہ بننے والے خالصتان تحریک کے رہنماء گروپتونت سنگھ پنوں نے امریکا اور کینیڈا کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سخت رویہ اختیار کرے جو ناقدین کو ہمیشہ کیلئے خاموش کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک میں امریکہ اور کینیڈا کی شہریت رکھنے والے گروپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں دو بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کی ہے۔ ملزمان میں سے بھارت کا ایک سابق سرکاری اہلکار ہے جو اس وقت انٹیلی جنس افسر کے طور پر کام کر رہا تھا اور کہا جاتا ہے کہ اس نے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے روائٹرز کے مطابق گروپتونت سنگھ پنوں نے میڈیا کو بتایا کہ مودی حکومت کو دوسرے ممالک میں اپنی مذموم کارروائیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور کینیڈا میں بھارتی قونصل خانے جاسوسی میں ملوث ہیں۔انہوں نے امریکہ اور کینیڈا پر زور دیا کہ وہ کارروائی کریں اور مودی حکومت کو اپنے ممالک میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور انہیں نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔ انہوں نے بھارتی قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا مشورہ دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button