بھارت

مظفر پور:عصمت دری اور قتل کانشانہ بننے والی دلت لڑکی کے اہلخانہ تاحال انصاف کے منتظر

پٹنہ:
بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفر پورمیں اغوا ، عصمت دری اورقتل کا نشانہ بننے والی دلت لڑکی کے اہلخانہ تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رواں سال اگست میں مظفر پور کے علاقے پارو میں 14سالہ دلت لڑکی کو اغواکرنے کے بعد عصمت دری کا نشانہ بناکر قتل کردیاگیاتھا اوراسکی لا ش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے افسوس ظاہرکیاہے کہ دوماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی ابھی تک انہیں انصاف نہیں مل سکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انکی بیٹی کے قتل میں اونچی ذات کے ہندو شامل ہے ۔انہوںنے کہاکہ پولیس ابھی تک صرف تفتیش کرر ہی ہے ۔ بھارت میں اقلیتوں خصوصا دلت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں رائج ذات پات کے نظام کی وجہ سے اقلیتوں خصوصا دلتوں سے امتیازی سلوک ، انکے خلاف تشدد اور نفرت انگیز واقعات کاسلسلہ جاری ہے اوردلتوں کے خلاف تشدد کے واقعات تقریبا ہر دس منٹ میں رپورٹ ہوتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button