مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فوجیوں نے تین نوجوان شہید کر دیے
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں آج تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے دو نوجوانوں کو اسلام آباد کے علاقے ہلکان گلی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ فوجیوں نے ایک اور نوجوان کو سرینگر کے علاقے خانیار میں ایک پر تشددآپریشن کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے خانیار میں ایک گھر کو بھی تباہ کر دیا۔ آخری اطلاعات آنے تک دونوں مقامات پر بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
قبل ازیں خانیار میں ایک حملے میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 2 جبکہ پولیس کی سپیشل آپریشن گروپ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔