مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: حملے میں بھارتی فورسز کے 4اہلکار زخمی
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے 2 جبکہ پولیس کے سپیشل آپریشن گرو پ کے2 اہلکار سرینگر کے علاقے خانیار میں ہونے والے حملے میں زخمی ہو گئے۔
یہ اہلکار بھارتی فورسز کی طرف سے خانیار میں جاری محاصرے اور تلاشی کی ایک کاررروائی کے دورا ن ہونے والے ایک حملے میں زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی آج صبح شروع کی تھی۔KMS-11/M