مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت:طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کے لیے اندرونی لباس اتارنے پر مجبور کرنے والی 5خواتین گرفتار
کیرالہ20جولائی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک تعلیمی ادارے میں منعقدہونے والے بھارت کے قومی اہلیت و داخلہ ٹیسٹNational Eligibility cum Entrance Test (NEET)کے امتحان کے دوران طالبات سے ان کا اندرونی لباس اتارنے کے لئے مجبورکرنے پر ڈیوٹی پر مامور پانچ خواتین کو گرفتار کیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ طالبات اتوار کو ہونے والے ٹیسٹ میں شرکت کر رہی تھیں۔بھارتی پولیس نے بتایا کہ انہیں پولیس کی جانب سے کئی گھنٹے طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا۔اگر چہ تین خواتین نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی) این ٹی اے (کی خدمات حاصل کرنے والے ادارے کے لیے کام کرتی ہیں جبکہ دو آیور کے نجی تعلیمی ادارے کے لیے کام کرتی ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔