گرفتار

مقبوضہ کشمیر : سماجی کارکن کالے قانون پی ایس اے کے تحت گرفتار

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی قابض انتظامیہ پر تنقید کرنے پر ایک نوجوان سماجی کارکن کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیاگیاہے
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے علاقے ڈیسا بھٹہ کے رہائشی 25سالہ سماجی کارکن رحمت اللہ پڈر کو قصبے میں کواڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے میں ناکامی پر قابض انتظامیہ پر تنقید کرنے پر کالے قانون کے تحت گرفتار کیاگیاہے ۔رحمت اللہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈی میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے میں ناکامی پر قابض انتظامیہ پر تنقید کرنے کے بعد حراست میں لیاگیاہے۔اس نے کوڑا کرکٹ کے ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپنگ سائیٹ کے منصوبے میں کرپشن کا بھی انکشاف کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button