مقبوضہ جموں و کشمیر
تلنگانہ : کشمیری خاتون کی لاش برآمد
سرینگر:بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک 23سالہ کشمیری خاتون کی لاش اس کے اپارٹمنٹ سے ملی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مذکورہ خاتون ایک ملٹی نیشنل بینک میں کام کر تی تھی اور حیدرآباد شہر کے علاقے گلشن نگر میں رہائش پذیر تھی۔کافی دیر تک جواب نہ دینے پر بینک نے پولیس کو اطلاع دی اور تحقیقات کے دوران خاتون کی لاش اس کے فلیٹ سے ملی۔ پولیس نے خاتون کے اہل خانہ کو اطلاع دیدی ہے۔
ادھر بھارت کے غیر قانونی طور پرزیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے علاقے بھوگرانہ سرور میں آتشزدگی کے دوران ایک خاتون اور اس کے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔