مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری اپنی تحریک مزاحمت کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں،گوجر پہاڈی ڈیموکریٹک فورم

Thumb-kms-urduجموں04دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی گوجر پہاڈی ڈیموکریٹک فورم نے کہا ہے کہ بھارت ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیریوں کو بے روز گاری اور اقتصادی بدحالی کا شکار کر رہا ہے اور وہ مقبوضہ علاقے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گوجر پہاڈی ڈیموکریٹک فورم کے جنرل سیکرٹری ریاض احمداور جموں خطے کے صدر ایڈووکیٹ سجاد احمد شاہ نے جموں ، راجوری اور پونچھ میں مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں۔ انہوںنے وفود کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی تحریک مزاحمت کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے خلاف اپنی سازشوںکا سلسلہ تیز کر دیا ہے لیکن وہ سازشوںکا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ دنوں رہنما بھارتی ریاستی دہشت کا نشانہ بننے والے افراد کے گھروں میں بھی گئے ۔ اس دوران انہوںنے جموں میں تنظیم کی تشکیل نو بھی کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button