متفرقات
سرینگر میں آتشزدگی کے واقعے میں اٹھارہ مکامات جل کر خاکستر
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر کے علاقے رعناواری میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم اٹھارہ مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آگ ایک گھر سے نمودارہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے دیگر مکانات تک پھیل گئی۔آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نہیں ہوا تاہم آگ سے متاثرہ مکانات اوران میں موجود تمام چیزیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور متعلقہ محکمے حرکت میں آگئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔