گرفتار
این آئی اے نے کپواڑہ سے ایک شخص گرفتار کر لیا
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے اہلکارں نے پیراملٹری فورسز کے ساتھ مل کر ضلع کپواڑہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے منیر احمد بانڈے نامی شخص کو ضلع کے علاقے ہندواڑہ سے گرفتارکیا۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ منیر پر5لاکھ روپے کا انعام تھا۔اس سے قبل بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے مرگی، لولاب اور دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔