مظاہرے
سرینگر : بھارتی پولیس کا احتجاجی ٹرانسپورٹر ں پر دھاوا، درجنوں گرفتار
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سرینگر میں درجنوں ٹرانسپورٹروں کو ایک پر امن احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”آل جموں کشمیر ٹرانسپورٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن “سے وابستہ بڑی تعداد میں ٹرانسپورٹر سرینگر کے پریس انکلیو میں احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے ان پر دھاوا بول کر انہیں حراست میں لیا۔ وہ اپنی نجی بسوں کو شہر میں چلنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ گرفتاری سے قبل انہوںنے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انتظامیہ صرف سرکاری بسیں شہر میں چلاتی ہے جو نجی گاڑیوں کے مالکان کے ساتھ سخت ناانصافی ہے ۔ا نہوںنے امتیازی سلوک فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔