مقبوضہ جموں و کشمیر

کانگریس جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی :طارق قرہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا پارٹی کا مطالبہ دہرایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طارق حمید قرہ نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی نے یہ مسئلہ نہ صرف جموں میں بلکہ راجوری اوردیگر علاقوں میں بھی اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2019میں دفعہ370کی منسوخی کے بعد سے ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ پارٹی کی ترجیح رہا ہے۔انہوں نے اس مطالبے کو پوراکرنے میں بھارتی حکومت کی ہچکچاہٹ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور حکومت اس پر عملدرآمد کیوں نہیں کررہی ہے؟انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اس اہم مسئلے کے بارے میں بارہا یاد دہانی کرائی ہے، اس کے باوجود کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔طارق قرہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے زور لگاتی رہے گی ۔ انہوں نے اسے جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button