مقبوضہ جموں و کشمیر

 

سرینگر23ستمبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں چھاپوں کے دوران چارکشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے دعوی کیا ہے کہ حاجن سے اسد اللہ پرے نامی ایک کشمیری کو گرفتار کیاگیا ہے جو ان کے مطابق علاقے میں ایک ٹریننگ کیمپ چلا رہاتھا ۔پولیس نے مزید دعویٰ کیاہے کہ اسد مسرت عالم بٹ کی زیر قیادت مسلم لیگ سے وابستہ ہونے سے قبل جماعت اسلامی سے وابستہ تھاپر ایک درجن سے زائد مرتبہ کالاقانو ن پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاجاچکا اور وہ طویل عرصے جیل میں بھی گزار چکا ہے ۔ پولیس کی طرف سے گرفتار کئے گئے دیگر تین کشمیریوں میںسے دو کی شناخت رفیق اور ہلال احمد شاہ کے طورپرہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button