مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، مغل روڈ بند
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے بالائی علاقوں میں آج تازہ برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں وادی کشمیر کے ضلع شوپیان کو جموںخطے کے ضلع راجوری سے ملانے والی تاریخی مغل روڈ بند ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہمولہ میں واقع معروف سیاحتی مقام گلمرگ کے علاوہ ضلع کپواڑہ ضلع کی ماچھل اور بنگس وادیوں کے ساتھ ساتھ بانڈی پورہ ضلع کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ۔ پیر پنجال رینج کے کئی پہاڑی علاقوں میں بھی تازہ برفباری ہوئی ہے۔ تازہ برف باری نے مقبوضہ علاقے میں سردی کی لہر کو مزید تیز کر دیا ہے۔۔