بھارت
بھارت :راجستھان میں بھارتی فوجی ، بی ایس ایف اہلکار نے خودکشی کر لی
بیکانیر:بھارت کی ریاست راجستھان میں دو الگ الگ واقعات میں ایک بھارتی فوجی اور پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجی 30سالہ سنتوش پنوار نے ریاست کے علاقے بیکانیر میں مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں اپنے کمرے میں پھندالگا کر خودکشی کرلی۔ سنتوش ریاست مہاراشٹر کا رہائشی تھا اور بیکانیر کے مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں تعینات تھا۔
ادھربی ایس ایف کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے جس کی شناخت44سالہ بنسی لال سرسوت کے طور پر ہوئی ہے، ضلع بیکانیر کے علاقے جے نارائن ویاس تھانے میں خودکشی کر لی۔