APHC-AJK

تنازعہ کشمیرکا بہترین حل کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے میں ہی مضمرہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا بہترین حل اقوام متحدہ متحدہ کی قرار ادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خودارادیت دینے میں ہی مضمر ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں سید یوسف نسیم ، شیخ عبدالمتین ، الطاف احمدبٹ ، زاہد اشرف، زاہد صفی ، زاہد مشتاق، اعجاز رحمانی ،شیخ عبدالمجاجد، شیخ محمد یعقوب ، سید گلشن احمد،محمد شفیع ڈاراورمحمد اشرف ڈار نے اپنے بیانات میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارت کا غیر حقیت پسندانہ طرز عمل ہے اور وہ فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں نے محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں ، بے گناہ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل، بلاجواز گرفتاریوں اور جبر و استبداد کی دیگر کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں بالکل اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنا رکھی ہے۔
انہوںنے غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور نوجوانوں کی حالت زار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ نظر بندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button